• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ضمنی انتخابات: پنجاب کے 10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

شائع April 18, 2024
دفعہ 144 کا نفاذ 18 سے 22 اپریل تک ہوگا — فائل فوٹو: ڈان
دفعہ 144 کا نفاذ 18 سے 22 اپریل تک ہوگا — فائل فوٹو: ڈان

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں ضمنی انتخابات کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ لاہور، قصور، چکوال، گجرات، بھکر، وزیر آباد، نارووال، شیخوپورہ، رحیم یار خان اور ڈی جی خان کے اضلاع میں کیا گیا ہے۔

دفعہ 144 کا نفاذ 18 سے 22 اپریل تک ہوگا جس کے تحت متعلقہ اضلاع کی ضمنی انتخابات کے دوران ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن میں فوج اور رینجرز طلب کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق فوج اور رینجرز کے اہلکار الیکشن پر ریزرو ڈیوٹی دیں گے اور ضرورت پڑنے پر فوج اور رینجرز کو استعمال کیا جائے گا، جبکہ پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر پولیس اور ایلیٹ فورس تعینات ہوگی۔

واضح رہے کہ پنجاب کے 10 اضلاع میں 21 اپریل کو ضمنی انتخابات منعقد ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024