• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

پیرس: ایرانی قونصل خانے کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

شائع April 19, 2024
دھمکی موصول ہونے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا— فوٹو: اے ایف پی
دھمکی موصول ہونے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا— فوٹو: اے ایف پی

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایرانی قونصل خانے میں خود کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو دن 11 بجے قونصل خانے میں داخل ہوتے دیکھا گیا تھا اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ اپنے ساتھ دستی بم یا دھماکا خیز جیکٹ ساتھ لے کر گیا ہے۔

دھمکی موصول ہونے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

اس کے بعد وہ شخص قونصل خانے سے نکل گیا اور پولیس نے اسے فوراً گرفتار کر لیا۔

مقامی ٹی وی چینل بی ایف ایم کے مطابق مذکورہ شخص اپنے ساتھ نقلی دستی بم لے کر گیا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ وہی شخص ہے جس پر گزشتہ سال ستمبر میں ایرانی قونصل خانے کے قریب آگ لگانے کی کوشش کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

لی پیرسین اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ کئی عینی شاہدین کے مطابق اس شخص نے قونصل خانے کے فرش پر جھنڈوں کو گرا کر گھسیٹا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بھائی کی موت کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا اس واقعے کا ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

اس سے قبل جمعے کے روز ایرانی شہر اصفہان میں دھماکے سنائی دیے تھے جسے ذرائع نے اسرائیلی حملے قرار دیا تھا لیکن تہران نے اس واقعے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا جوابی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

پیرس میں امریکی سفارت خانے نے فرانسیسی پولیس کی کی سفارشات کے بعد پیرس میں موجود امریکیوں کے نام پیغام میں کہا تھا کہ وہ اس علاقے میں جانے سے گریز کریں۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024