• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm

نامور ڈچ اداکار ڈونی رول وِنک نے اسلام قبول کرلیا

شائع April 24, 2024 اپ ڈیٹ April 25, 2024
—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام
—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام

یورپی ملک نیدرلینڈ کے معروف اداکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈونی رول وِنک نے اسلام قبول کرلیا۔

ڈی اداکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈونی رول وِنک نے مسجد میں کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی مختصر ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی۔

ڈونی رول وِنک کی جانب سے کلمہ طیبہ پڑھنے کی ویڈیو ایک ایسے وقت میں اسٹوری میں شیئر کی گئی جب کہ وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں موجود ہیں۔

ڈونی رول وِنک نے دبئی میں مسجد کا دورہ کرنے سمیت وہاں وقت گزارنے کی ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

ڈچ اداکار کی جانب سے دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر دنیا بھر سے مسلمانوں کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ڈونی رول وِنک کی کلمہ طیبہ پڑھنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز اور یوٹیوب پر وائرل ہوگئیں، جہاں پر لوگوں نے ڈچ اداکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے سمیت انہیں اسلام قبول کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

ڈچ اداکار کی جانب سے اسلام قبول کیے جانے کے باوجود سوشل میڈیا پر اپنا نام تبدیل نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کی جانب سے شوبز اور سوشل میڈیا سے دوری کا کوئی اعلان کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024