• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اسحٰق ڈار کی ملائشین وزیر خارجہ سے ملاقات، تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق

شائع April 29, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی ملائشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق ہوا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دورے پر موجود وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ملائشیا کے وزیر خارجہ محمد الامین سے ملاقات کی۔

اسحٰق ڈار اور ملائشیا کے وزیر خارجہ کے مابین دو طرفہ تجارتی معاہدوں کی اہمیت پر بات چیت ہوئی۔

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ملائشیا کے وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور ملائشیا کی جانب سے او آئی سی کو جنگ زدہ فلسطین کے پر امن حل پر زور دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024