• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کراچی کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

شائع May 2, 2024
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.3 تھی—فائل فوٹو:ڈان نیوز
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.3 تھی—فائل فوٹو:ڈان نیوز

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے ہیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقوں گڈاپ، کاٹھور اور اس کے اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.3 تھی جب کہ اس کی گہرائی 84 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ملیر سے 38 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلہ پیمامرکز نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 52 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، گڈاپ اور بحریہ ٹاؤن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی تھی جو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 50 منٹ محسوس کیا گیا تھا، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز ضلع ملیر تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے تھے، تاہم حکام نے بتایا کہ زلزلے کے باعث کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024