• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

وزیر خزانہ کی ایف بی آر کو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت

شائع May 3, 2024
اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر اور بورڈ کے اراکین نے شرکت کی — فوٹو: ڈان نیوز
اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر اور بورڈ کے اراکین نے شرکت کی — فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) کے چیئرمین پر ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے رواں سال محصولات کی وصولی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور محصولات کی وصولی کے حوالے سے ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر اور بورڈ کے اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے وفاقی وزیر کو رواں مالی سال کے لیے ایف بی آر کی محصولات اکٹھا کرنے کی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین نے ایف بی آر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اس کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔

وزیر خزانہ نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو بڑھانے اور محصولات کی وصولی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے رواں مالی سال کے محصولات کی وصولی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے پر زور دیا۔

اجلاس کے دوران زیر التوا قانونی مقدمات سمیت دیگر مختلف امور بھی زیر بحث آئے اور پھنسے ہوئے محصولات کی جلد از جلد وصولی کے لیے تمام زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024