• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm

عروہ کی بیٹی پیدا ہوئی تو کہا کہ ہماری تیسری ’گرل فرینڈ‘ آگئی ہے، ماورا حسین

شائع May 8, 2024

اداکارہ ماورا حسین اپنے بھانجی کے پیدا ہونے کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’جب عروہ کی بیٹی پیدا ہوئی تو میں نے کہا کہ ہماری تیسری گرل فرینڈ‘ آگئی ہے۔’

یاد رہے کہ رواں سال 6 جنوری کو معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے ہاں شادی کے 7 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام جوڑے نے ’جہاں آرا‘ رکھا تھا۔

ماورا حسین نے فوچیا میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی ننھی بھانجی جہاں آرا سے متعلق جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ خالہ بننا دنیا کا بہترین احساس ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ بھانجی کے پیدا ہونے پر پہلے کبھی ایسا محسوس نہیں کیا یہ ایک زبردست اور جذباتی احساس تھا۔

ماورا حسین نے کہا کہ جب انہوں نے پہلی بار جہاں آرا کو گود میں اٹھایا تھا تو دیکھتی رہ گئی تھیں، انہوں نے ننھی بچی کو دیکھ کر عروہ سے کہا کہ ہماری تیسری گرل فرینڈ آگئی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی بھانجی کو پیار سے ’آرو پارو‘ کہتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 29 اپریل 2025
کارٹون : 28 اپریل 2025