• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

عارف علوی نے پارٹی قیادت سنبھالنے کے حوالے سے قیاس آرائیاں مسترد کردیں

شائع May 11, 2024
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر مملکت عارف علوی— فائل فوٹو بشکریہ ایکس
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر مملکت عارف علوی— فائل فوٹو بشکریہ ایکس

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمران خان کی جانب سے پارٹی چیئرمین بنائے جانے کی قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں الججن پیدا کرنے کے لیے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں عارف علوی نے کہا کہ غیر ضروری قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ عمران خان مجھے پارٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن میرے قائد ایسا نہیں سوچ رہے اور نہ ہی ان سے ملاقات میں اس پر بات ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ قیاس آرائیاں ایک ایسی پارٹی میں الجھن پیدا کرتی ہیں جس کی قیادت غلط طریقوں اور ناانصافی کی وجہ سے قید میں ہے لیکن ہزاروں افراد کی گرفتاریوں، جبر، بربریت اور تشدد کے باوجود پی ٹی آئی بدستور متحرک ہے۔

سابق صدر مملکت نے کہا کہ چیئرمین گوہر خان پارٹی کی بہت اچھی قیادت کررہے ہیں اور پارلیمنٹ میں بھی موجود ہیں، میں اس نان ایشو کو یکسر تردید کے کے ساتھ ختم کرنا چاہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی عوام کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں کیونکہ چوری شدہ مینڈیٹ کے ساتھ ساتھ ایک جھوٹا، جذباتی اور غیر معقول منظر نامہ بھی ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تفریق اور نفرت پر مبنی بیانیے پھیلائے جا رہے ہیں لیکن بحیثیت قوم ہم ایک ہیں اور اس جدوجہد میں ہمیشہ متحد رہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024