• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ممبئی: طوفان کی شدت سے بل بورڈ گرگیا، 14 افراد ہلاک، 74 زخمی

شائع May 14, 2024
حادثے کے بعد ممبئی میں بدترین ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی، حکام فوٹو: رائٹرز
حادثے کے بعد ممبئی میں بدترین ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی، حکام فوٹو: رائٹرز

بھارت کے شہر ممبئی میں طوفانی ہواؤں کے باعث 120 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی (رائٹرز) کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے معاشی حب ممبئی میں طوفانی ہواؤں کے باعث ایک بڑے سائز کا بل بورڈ پیٹرول پمپ پر گرگیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

ممبئی کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ممبئی میں گھاٹ کوپر کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب اچانک تیز ہوائیں چل پڑی جس کے نتیجے میں روڈ پر لگے تقریباً 120 فٹ کا بل بورڈ ایک پیٹرول پمپ اور کچھ گھروں پر جاگرا۔

حادثے کے بعد ممبئی میں بدترین ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے باعث ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بھی متاثر ہوا تاہم حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 74 افراد کو اسپتال لے جایا گیا جن میں سے 14 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جب کہ 31 افراد کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024