• KHI: Fajr 4:20am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:26am Sunrise 5:04am
  • ISB: Fajr 3:22am Sunrise 5:04am
  • KHI: Fajr 4:20am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:26am Sunrise 5:04am
  • ISB: Fajr 3:22am Sunrise 5:04am

پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک سکے کے دو رخ ہیں، پروفیسر محمد ابراہیم

شائع May 14, 2024
’پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے مہنگائی اور بے روزگاری کے علاوہ ملک کو کچھ نہیں دیا‘ - فائل فوٹو
’پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے مہنگائی اور بے روزگاری کے علاوہ ملک کو کچھ نہیں دیا‘ - فائل فوٹو

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں کیوں کہ دونوں کی پالیسیاں ایک جیسی ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق لوئر دیر میں جماعت اسلامی کی ضلعی تنظیم کی جانب سے ایک اجتماع منعقد کیا گیا جس میں امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

تقریب میں جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر عطاالرحمن، صوبائی سیکریٹری جنرل عبدالواسع، ضلعی امیر اعزاز الملک افکری نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی امیر جماعت اسلامی پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا کہ ہماری جماعت نے لوگوں کے حقوق اور آئین کی سربلندی کے لیے آواز اٹھائی جب کہ جماعت اسلامی نے متعدد تلخ تجربات کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی کیوں کہ ان سب جماعتوں کے مفادات ایک جیسے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے مہنگائی، بے روزگاری اور عدم تحفظ کے علاوہ ملک کو کچھ نہیں دیا۔

صوبائی امیر نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی پشاور میں حافظ نعیم الرحمن کی سربراہی میں 19 مارچ کو ’غزہ مارچ‘ کا انعقاد کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 7 جولائی 2024
کارٹون : 5 جولائی 2024