• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

زاہد احمد اداکارہ سجل علی کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں

شائع May 14, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف اداکار زاہد احمد نے ساتھی اداکارہ سجل علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ باقی تمام بڑی اداکارائوں کے ساتھ کام کر چکے۔

حال ہی میں زاہد احمد نے وی او اے اردو کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے سجل علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کی تعریفیں بھی کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سجل علی بہت ہی ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں، ان کے پاس کام کرنے کی مختلف جہتیں ہیں اور انہوں نے آج تک ان کے ساتھ کام نہیں کیا، اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ کام کریں۔

اداکار کے مطابق سجل علی بہت اچھی اداکارہ ہیں، ان کے ساتھ کام کرکے انہیں اچھا لگے گا۔

زاہد احمد کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ وہ تقریبا تمام بڑی اداکارائوں کے ساتھ کام کر چکے ہیں، ایسی کوئی اداکارہ نہیں رہیں، جن کے ساتھ انہوں نے کام نہ کیا ہو۔

اداکار نے کہا کہ وہ صبا قمر کے ساتھ متعدد بار کام کر چکے ہیں اور انہیں سب سے زیادہ مزہ بھی ان کے ساتھ کام کرنے میں آتا ہے۔

زاہد احمد کے مطابق صبا قمر بھی نہایت ہی شاندار اداکارہ ہیں، ان کے پاس بھی ہر طرح کے کردار کو نبھانے کا فن ہے جب کہ ان میں کسی طرح کا کوئی نخرہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ماہرہ خان کے ساتھ بھی مختصر فلم میں کام کیا ہے جب کہ حال ہی میں انہوں نے مہوش حیات کے ساتھ بھی ایک چھوٹا سا کام کیا۔

زاہد احمد نے مہوش حیات کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ بہت ہی مزاحیہ اداکارہ ہیں، ان میں کسی چیز کا کوئی نخرہ نہیں۔

اداکار نے واضح کیا کہ اس وقت ان کی ٹاپ لسٹ میں سجل علی سب سے اوپر ہیں، انہیں ان کے ساتھ کام کرنے کا انتظار ہے، اس کے بعد وہ مہوش حیات کے ساتھ بھی کام کرنا چاہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025