• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:20pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:25pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:20pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:25pm

مولانا فضل الرحمٰن کے کہنے پر دوبارہ انتخابات نہیں ہو سکتے، نوید قمر

شائع May 15, 2024
پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر— فائل فوٹو: ڈان
پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر— فائل فوٹو: ڈان

پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو مطالبہ کرنے کا حق ہے لیکن ان کے کہنے پر فوری انتخابات نہیں ہو سکتے۔

نوید قمر نے ڈان نیوز کے پروگرام لائیو ود عادل شاہ زیب میں گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ بینظیربھٹو نے سرمایہ کاری نہیں کی تھی بلکہ انہیں مجبوری میں دبئی میں رہنا پڑا، بینظیربھٹو کو جلاوطن کردیا گیا تھا جس پرانہیں متحدہ عرب امارات میں رہنا پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدم استحکام کی وجہ سے کوئی خود محفوظ نہیں سمجھتا۔

ان کا کہنا تھا کہ نجکاری کے معاملے پر ہم نےحکومت کو اپنی تجاویز دی ہیں اور ملازمین کی سیکیورٹی چاہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو مطالبہ کرنے کا حق ہے لیکن مولانا فضل الرحمٰن کے کہنے پر فوری انتخابات نہیں ہو سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں شمولیت کی پیشکش موجود ہے اس پر پارٹی میں فی الحال کوئی بات نہیں ہوئی اور کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کی منظوری سے ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024