• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ریپ کے الزام میں 8 سال قید کی سزا پانے والے کرکٹر سندیپ لامیچانے بے گناہ قرار

شائع May 16, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

نیپال کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لامیچانے کو عدالت نے ریپ کے الزام سے بری کر دیا۔

یاد رہے کہ 10 جنوری 2024 کو کھٹمنڈو کی مقامی عدالت نے سندیپ لامیچانے کو جرم ثابت ہونے پر 8 سال قید کی سزا سنائی تھی اور ساتھ ہی ان پر 2 ہزار 255 امریکی ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

لامیچانے کے وکیل نے اُس وقت کہا تھا کہ ہم عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کریں گے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 23 سالہ سندیپ لامیچانے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے بھارت، آسٹریلیا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والی نمایاں ٹی ٹوئنٹی لیگز میں حصہ لیا۔

تاہم حالیہ پیش رفت میں 15 مئی پٹن ہائی کورٹ نے ریپ کیس میں کرکٹر کو بے گناہ قرار دے دیا، سندیپ لامیچانے کے وکلا نے کہا کہ پٹن ہائی کورٹ نے ان کی اپیل پر سماعت مکمل کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا۔

وکیل نے عدالتی فیصلے کے بعد رائٹرز کو بتایا کہ ’کرکٹر کو کلئیر قرار دے دیا گیا ہے اور ہائی کورٹ نے انہیں رہا کردیا ہے، وہ مجرم نہیں تھے۔

یاد رہے کہ عدالت کا تفصیلی فیصلہ ابھی جاری نہیں ہوا۔

ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ایک سندیپ لامیچانے عدالت کے احاطے میں موجود تھے، ان کے حامیوں نے جشن منانے کے لیے روایتی میوزیک اور ڈھول بجائے۔

ورلڈکپ میں شمولیت متوقع

دوسری جانب کرک انفو کے مطابق سندیپ لامیچانے ممکنہ طور پر آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے نیپال کی ٹیم میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

عدالت کے فیصلے کے فوراً بعد کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال (سی اے این) نے تصدیق کی کہ سندیپ لمیچانے کو ٹی20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا جو آئی سی سی کی منظوری سے مشروط ہے۔

آئی سی سی نے شرکت کرنے والی تمام 20 ٹیموں کو 25 مئی تک کا وقت دیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے اپنے حتمی 15 رکنی سکواڈ کے نام جمع کرائیں جو دو سے 29 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا۔

پس منظر

یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں 17 سالہ لڑکی نے کرکٹر پر الزام عائد کیا تھا کہ اگست 2022 میں کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں سندیپ لمی چانے نے ان کے ساتھ زیادتی کی تھی۔

ان الزامات کے بعد کرکٹر کو نیپالی پولیس نے 6 اکتوبر کو کیریبین پریمیئر لیگ سے ملک واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا۔

بعدازاں 12 جنوری 2023کو لامیچانے کی طرف سے دائر نظرثانی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے کرکٹر کو 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد سے وہ فی الحال ضمانت پر ہی رہا ہیں۔

ریپ الزامات کے باوجود فروری 2023 میں سندیپ لامیچانے کو انٹرنیشنل سیریز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سندیپ لیمی چین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )، بگ بیش لیگ (بی بی ایل ) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) بھی کھیل چکے ہیں۔

انہوں نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024