• KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 3:22pm

راشد خان کی 4 سال بعد افغانستان واپسی

شائع May 19, 2024
فوٹو: طلوع نیوز
فوٹو: طلوع نیوز

افغانستان کے اسپنر راشد خان تقریباً 4 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے اور کابل پہنچنے پر افغانستان کرکٹ بورڈ نے ان کا استقبال کیا۔

افغان میڈیا ’طلوع نیوز‘ کے مطابق راشد خان حالیہ برسوں میں اپنے مصروف شیڈول اور مختلف کرکٹ ٹورنامنٹس میں مصروفیات کی وجہ سے اپنے ملک واپس نہیں جاسکے تھے۔

آئی پی ایل 2024 کے لیے بھارت کا دورہ کرنے کے بعد راشد خان 18 مئی کو کابل پہنچے، کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور کئی کھلاڑیوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

وہ آنے والے دنوں میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے ویسٹ انڈیز کا دورہ کریں گے۔

16 مئی کو افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوچکی ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں افغانستان کا پہلا میچ 3 جون کو یوگنڈا کے خلاف شیڈول ہے، اس کے بعد نیوزی لینڈ، نمیبیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچز ہوں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں 20 ممالک 4 گروپس میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے افغانستان اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے

راشد خان (کپتان)، رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، عظمت اللہ عمرزئی، نجیب اللہ زدران، محمد اسحاق، محمد نبی، گلبدین نائب، کریم جنت، ننگیال خروٹی، مجیب الرحمان، نور احمد، نوین الرحمٰن حق، فضل الحق فاروقی، فرید احمد ملک

کارٹون

کارٹون : 9 دسمبر 2024
کارٹون : 8 دسمبر 2024