• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے خودکشی کرلی

شائع May 19, 2024
جنوری 2017 سے اب تک 601  بھارتی سیکیورٹی اہلکار اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں —فائل فوٹو:اے پی
جنوری 2017 سے اب تک 601 بھارتی سیکیورٹی اہلکار اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں —فائل فوٹو:اے پی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے خود کو گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے میجر مبارک سنگھ پڈا اکھنور بارڈر پر تعینات تھا، جہاں اس نے خود کو گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ میجر مبارک سنگھ پڈا نے مقبوضہ کشمیر کے اکھنور بارڈر پر پوسٹنگ کے دوران اپنے کمرے میں سرکاری رائفل سے خود کو گولی ماری۔

بعد ازاں، ساتھی فوجی اہلکاروں نے میجر مبارک سنگھ کو زخمی حالت میں آرمی کمانڈ ہسپتال ادھمپورپہنچایا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ہلاک ہونے والے میجر کا تعلق بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر سے تھا۔

بھارتی فوج کے میجر رمیت سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے میجر مبارک سنگھ کے ساتھ ٹریننگ کی تھی اور مبارک کی اتھراکھنڈ، مغربی بنگال اور مقبوضہ کشمیر سمیت متعدد مقامات پر پوسٹنگ ہوئی تھی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق میجر مبارک سنگھ نے خود اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تاہم ان کی خودکشی کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکیں، اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے، 2007 سے اب تک 601 اہلکار اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں، جب کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں موجود بھارتی سیکیورٹی فورسز کے نصف سے زائد اہلکار شدید تناؤ کا شکار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024