• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

این اے۔148 میں ضمنی انتخاب: پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی کامیاب

شائع May 20, 2024
— فوٹو: فیس بک
— فوٹو: فیس بک

ملتان میں قومی اسمبلی کی نشست این اے۔148 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی 85 ہزار 863 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ریٹرننگ افسر نے فارم 47 جاری کردیا۔

فارم 47 کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی 85 ہزار 863 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بیرسٹر تیمور ملک 52 ہزار 354 ووٹ لے سکے۔

نتیجے میں بتایا گیا ہے کہ این اے 148 کے ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ 32 اعشاریہ 28 فی صد رہا۔

مزید بتایا گیا کہ ایک لاکھ 42 ہزار 158 ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا، جبکہ گنتی کے دوران 1223 ووٹ مسترد ہوئے۔

گزشتہ روز ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔148 میں صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہی تھی۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تیمور الطاف ملک کو شکست دی تھی لیکن چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024