• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

کراچی: صحافیوں کا کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی کے خلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان

شائع May 21, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کی صحافی برادری نے کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی کے خلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) اور کراچی یونین آف جرنلسٹ (کے یو جے) کے مختلف دھڑوں سمیت کراچی پریس کلب (کے پی سی) نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری آج افسوسناک واقعہ کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے۔

یہ فیصلہ کے پی سی، پی ایف یو جے اور کے یو جے کے مختلف دھڑوں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) کے اجلاس میں کیا گیا۔

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنونیئر اور کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد نے کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی سمیت حالیہ واقعات پر بریفنگ دی۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب کے تقدس کو پامال کیا گیا۔

اجلاس میں جے اے سی نے وفاقی حکومت کی جانب سے الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کی روک تھام کے قانون (پیکا) میں ترامیم اور پنجاب حکومت کی جانب سے ہتک عزت کے قانون میں ترامیم پر بھی گفتگو کی گئی۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی قانون متعارف کرنے سے پہلے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے۔

شرکاء نے کہا کہ ہتک عزت کے قانون میں بہتری کی گنجائش ہے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جاسکتا ہے، اس کا مقصد جعلی خبروں کی آڑ میں آزادی صحافت کو نشانہ بنانا ہے جس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024