• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ہوم سیکرٹری پنجاب پر زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری حکم جاری

شائع May 23, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل پرزیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج لاہور ملک محمد آصف نے ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل ان کی سابقہ اہلیہ عنبرین سردار کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

درخواست گزار کی جانب سے سینئر قانون دان میاں داؤد ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ایس پی کمپلینٹ کینٹ ڈویژن نے انکوائری رپورٹ جمع نہیں کرائی۔

عدالت نے پولیس کو رپورٹ جمع کرانے کی آخری مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024