• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

’جنٹلمین‘ میں ہمایوں سعید کیساتھ پہلی بار کام کرنے پر عاطف اسلم نے کیا کہا؟

شائع May 24, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

حال ہی میں نشر ہونے والا ڈراما سیریل ’جنٹلمین‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ پہلی بار کسی پروجیکٹ میں کام کرنے پر گلوکار عاطف اسلم نے اپنا ردعمل دے دیا۔

ڈراما سیریل ’جنٹلمین‘ کی دو اقساط ریلیز ہونے کے بعد یوٹیوب پر اس کے لاکھوں ویوز آرہے ہیں جس کی وجہ سے یہ مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک بن گیا ہے۔

ڈرامے میں ہمایوں سعید اور یمنیٰ زیدی کے علاوہ عدنان صدیقی اور احمد علی بٹ سمیت دوسرے بڑے اداکار شامل ہیں۔

صارفین کی جانب سے ڈرامے کی کہانی کی تعریفیں کی جارہی ہیں تو دوسری جانب ڈرامے کا او ایس ٹی بھی ٹرینڈنگ پر ہے۔

ڈرامے کا او ایس ٹی مقبول گلوکار عاطف اسلم نے گنگنایا ہے اور نوید ناشاد نے کمپوز کیا ہے۔

اسی حوالے سے عاطف اسلم نے یوٹیوب پیچ ’نیکسٹ لیول بیک‘ اسٹیج کو انٹرویو دیا جہاں گلوکار نے گانے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ان سے جب ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کے تجربے سے متعلق سوال کیا گیا تو گلوکار نے اسے ’بہترین‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عجیب بات یہ ہے کہ وہ دونوں طویل عرصے سے ایک ساتھ رہے ہیں اور دونوں نے کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا، یہ پہلی بار ہے کہ عاطف اسلم اور ہمایوں سعید کسی پروجیکٹ میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمایوں سعید کے علاوہ ’جنٹلمین‘ کی پروڈکشن میں کی دو اہم خواتین ثنا شاہنواز اور ثمینہ ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی شاندار رہا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈرامے کے او ایس ٹی کے لیے دو مختلف کمپوزیشنز پیش کی گئیں اور غور و فکر کے بعد انہیں نے فائنل کمپوزیشنز کا انتخابات کیا۔

موسیقی اور بارش کے درمیان تعلق پر بات کرتے ہوئے عاطف اسلم نے کہا کہ ’میں نے ’تمہاری چپ‘ اس وقت ریکارڈ کیا جب باہر بارش ہو رہی تھی اور جب بھی میں بارش کے دوران گانا ریکارڈ کرتا ہوں تو وہ ہمیشہ بہترین ہوتے ہیں‘۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریکارڈنگ کے پورے عمل میں صرف 2 سے 3 گھنٹے لگے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024