• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

پی ایس ایل، پاکستان کرکٹ کے تاج میں ایک زیور ہے، چیئرمین پی سی بی

شائع May 25, 2024
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے تاج میں ایک زیور ہے اور فرنچائز مالکان کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتا ہوں۔

لاہور میں ڈومیسٹک سیزن 25-2024 کرکٹ ڈھانچے اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) گورننگ کونسل کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کی۔

اجلاس میں شرکاء سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار کومزید بہتر کیا جائے، ڈومیسٹک کرکٹرز کے لیے کھیلنے اور آمدن کے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں، پروفیشنل کرکٹرز سال بھرمصروف رہیں تاکہ وہ بہتری لاتے رہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کرکٹ کیلنڈر میں اضافی ٹی ٹوئنٹی اور 4 روزہ ایونٹس شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایونٹس کا شیڈول تیار کرکے پیش کریں جو بین الاقوامی کرکٹ کے خلا کو پُر کرسکے، ڈومیسٹک کرکٹرز کو اگر قومی ڈیوٹی کے لیے ضرورت پڑے تو وہ اس کے لیے پہلے سے تیار ہوں۔

خیال رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 25-2024 ستمبر میں شروع ہونے کی امید ہے۔

دوسری جانب پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں محسن نقوی نے فرنچائز مالکان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ فرنچائز کے مالکان کو بڑھتا اور پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتا ہوں، پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے تاج میں ایک زیور ہے۔

اجلاس کے دوران پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل 2025 کے لیے 7 اپریل سے 20 مئی تک ونڈو کی تجویز پیش کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024