• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

ڈیرہ اسمٰعیل خان: شرپسندوں نے مسافروں کو اتارکر بس کو آگ لگادی

شائع May 25, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل درابن کے قریب شر پسندوں نے مسافروں کو زبردستی اتارکر بس کو آگ لگادی۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل درابن کے قریب مسافر بس پر شر پسند عناصر کی جانب سے حملہ کیا، متاثرہ بس درازندہ سے ڈی آئی خان جارہی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ شرپسندوں کی جانب سے تمام سواریوں کو زبردستی نیچے اتارا گیا اور بس ڈرائیور کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، سواریوں کے نیچے اترنے کے بعد بس کو آگ لگادی گئی جس سے بس مکمل طور پر جل گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی لیکن شرپسند عناصر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024