• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

ٹی20 ورلڈکپ: 9 جون کو پاک بھارت ٹاکرے کیلئے راولپنڈی میں فین پارک بنانے کا اعلان

شائع May 26, 2024
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ میں 9 جون کو پاک بھارت مقابلے کے دوران راولپنڈی میں فین پارک بنانے کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران مختلف میچز کے لیے 5 ممالک میں 9 فین پارک بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جو ہر میچ سے 90 منٹ پہلے شائقین کرکٹ کے لیے کھول دیے جائیں گے، یہ فین پارک راولپنڈی، نئی دہلی، برمنگھم، جوہانسبرگ اور ٹیکساس میں لگائے جائیں گے۔

مجموعی طور پر ان 9 فین پارکس میں آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے 22 میچز براہ راست دکھائے جائیں گے، ان پارکس میں عوام کی تفریح کے لیے ڈی جے سمیت کھانے پینے کا بھی بھرپور انتظام کیا جائے گا، یہ آئی سی سی کی اب تک کی سب سے بڑی براڈ کاسٹ ہوگی۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا لیکن 11 ہزار کلو میٹر دور راولپنڈی میں موجود شائقین کرکٹ بھی اپنے شہر کے اسٹیڈیم میں اس میچ کا مزہ لیں گے۔

آئی سی سی ترجمان کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فین پارک بنایا جائے گا، اس دوران شائقین کرکٹ بڑی اسکرین پر میچ انجوائے کریں گے۔

یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ہو رہا ہے اور ایونٹ کے گروپ اے میں موجود پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9 جون کو نیویارک میں مدمقابل ہوں گی۔

انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے سابق کمشنر للت مودی نے الزام عائد کیا ہے کہ روایتی حریفوں کے درمیان نیویارک میں شیڈول میچ کے ٹکٹ کی قیمت 20ہزار امریکی ڈالر(56لاکھ پاکستانی روپے) تک پہنچ چکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024