• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

پانچ سالوں کے دوران ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری میں 5 ارب 57 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

شائع May 29, 2024
انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی شرح بھی 54 اعشاریہ 97 فیصد ہو گئی ہے — فائل فوٹو
انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی شرح بھی 54 اعشاریہ 97 فیصد ہو گئی ہے — فائل فوٹو

گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری میں 5 ارب 57 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے مالی سال 24-2023 کی اکنامک سروے رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر میں گزشتہ کئی سالوں میں سرمایہ کاری میں بڑے پیمانے پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ٹیلی کام انڈسٹری کی آمدنی 694 ارب روپے سے بڑھ کر 850 ارب روپے ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر میں سال 20-2019 میں سرکایہ کاری 225 ارب روپے تھی، سال 21-2020 میں سرکایہ کاری 325 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، سال 23-2022 میں سرمایہ کاری دگنی ہو کر 340 ارب روپے ہو گئی ہے۔

ٹیلی کام انڈسٹری نے مالی سال 23-2022 کے دوران انٹرنیٹ کی مثبت ترقی کا تجربہ کیا ہے، ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 19 کروڑ سے بڑھ گئی ہے۔

سال 2023 میں 2 کروڑ 13 لاکھ موبائل آلات مقامی طور پر تیار کیے گئے ہیں، 33 سے زائد موبائل اور اسمارٹ ڈیوائسز بنانے والی کمپنیوں نے پاکستان میں کام شروع کیا ہے۔

انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی شرح بھی 54 اعشاریہ 97 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ مارچ 2024 میں آئی ٹی سروسز کی برآمدی ترسیلات 36 فیصد بڑھ کر 30 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہوگئیں ہیں۔

مارچ 2023 میں آئی ٹی سروسز کی برآمدی ترسیلات 22 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024