• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

متنازع ٹوئٹ کا معاملہ: عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا

شائع May 31, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس سے متنازع ٹوئٹ کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے تحقیقات کے لیے ایف آئی اے ٹیم اڈیالہ جیل آئی، عمران خان نے تحریری جواب دیا کہ وکیل کے بغیر بات کروں گا نہ شامل تفتیش ہوں گا۔

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بیرون ملک سے آپریٹ ہورہا ہے، ترجمان

بعد ازاں ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو متنازع ٹوئٹ کا علم ہی نہیں، متنازع ٹوئٹ کی پارٹی کے اندر تحقیقات ہونی چاہیے۔

رؤف حسن نے اعتراف کیا کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بیرون ملک سے آپریٹ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ 30 مئی کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمٰن کی ویڈیو شیئر کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی تھیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمٰن کی ویڈیو شیئر کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی تھی جس کے لیے عمر ایوب، گوہر خان اور رؤف حسن سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اس امر کی تحقیق کرے گی کہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ویڈیو کس نے، کیوں اور کیسے شیئر کی؟

ایف آئی اے، سابق وزیر اعظم کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے حوالے سے امور کا بھی جائزہ لے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024