• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

ٹی20 ورلڈکپ: امریکی سفیر کا قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

شائع June 1, 2024
— فوٹو: امریکی سفارتخانہ
— فوٹو: امریکی سفارتخانہ

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے آغاز پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں آج سے ٹی20 ورلڈکپ کا آغاز ہونے جارہا ہے، افتتاحی میچ میں میزبان امریکا اور کینیڈا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، جب کہ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ میزبان امریکا کے خلاف 6 جون کو کھیلے گا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ٹی20 ورلڈکپ سے متعلق ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے لیے پیار اور جنون پایا جاتا ہے، گرمیوں میں بھی یہاں ہر جگہ کرکٹ کھیلی جاتی ہے۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے لیے محبت پاکستان اور امریکا میں مشترکہ ہے، امریکا پہلی بار کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی کررہا ہے، جب کہ حال ہی میں ہم نے اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کی۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ میں نے پاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں سے بیٹنگ اور باؤلنگ کے گر سیکھے، مجھے امید ہیں ہمیں ورلڈکپ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بابراعظم اور قومی ٹیم کو امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024