• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سفری مسائل کی وجہ سے جنوبی افریقہ، آئرلینڈ اور سری لنکا کی آئی سی سی پر تنقید

شائع June 3, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

ٹی20 ورلڈ کپ میں فلوریڈا سے نیویارک کے درمیان سفری مسائل کی وجہ سے جنوبی افریقہ، آئرلینڈ اور سری لنکا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سری لنکا نیوز آؤٹ لیٹ نیوز وائر کے مطابق جمعہ کو سخت موسم کے دوران فلوریڈا میں آئرلینڈ اور سری لنکا نے ٹی20 ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ کھیلا تھا اور میچ کے بعد دونوں ٹیموں کی چارٹر فلائٹ 7 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی تھی اور اس حوالے سے آئی سی سی نے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا تھا۔

ٹیموں کو نیویارک جمعہ کی رات 8 بجے پہنچا تھا لیکن وہ ہفتے کی صبح 5بجے پہنچے تھے اور اس تاخیر کی وجہ سے سری لنکا کی ٹیم کو اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کرنا پڑا تھا۔

ابھی سفری مشکلات کم نہ ہوئی تھیں کہ سری لنکا کے قیام کا انتظام ایک ایسے ہوٹل میں کیا گیا جو ایئرپورٹ سے سوا گھنٹے دور تھا جس کی وجہ سے بھی کھلاڑیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور تھکاوٹ کی وجہ سے وہ پریکٹس نہیں کر سکے تھے۔

اس کے برعکس بھارت جیسی ٹیموں کی رہائش کا انتظام ٹریننگ گراؤنڈز کے قریب کیا گیا ہے اور ان کے چار میں سے تین میچز نیویارک میں ہیں۔

سری لنکا، آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ نے سفری انتظامات میں مشکلات پر آئی سی سی کو باضابطہ طور پر شکایت بھی کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024