• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پیرس اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کا مشن، پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس نے کمر کس لی

شائع June 3, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پیرس اولمپکس میں کوالیفائی کی تیاری کرنے والے قومی ایتھلیٹ شجر عباس نے پاکستان میں موجود رننگ ٹریک کو ناقص قرار دے کر تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ شجر عباس شدید گرمی میں لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں پیرس اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے بھرپور محنت کررہے ہیں۔

شجر عباس پرامید ہیں کہ رواں ماہ روس میں ہونے والے مقابلوں میں وہ پیرس اولمپیکس میں کوالیفائی کرلیں گے، تاہم قومی ایتھلیٹ کا شکوہ ہے کہ پاکستان میں کوئی رننگ ٹریک انٹرنیشل معیار کا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے اچھا ٹریک پنجاب اسٹیڈیم کا ہے لیکن دنیا بھر میں ایسے ٹریکس پریکٹس کیلیے بھی استعمال نہیں ہوتے ہیں۔

قومی ٹیم کے سپرنٹ کوچ رانا سجاد نے دعویٰ کیا کہ شجر عباس دو میٹر کے لیے کوالیفائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اگر کوالیفائنگ راونڈ میں شجر عباس کو شمولیت کا موقع ملا تو یہ دو میٹر ریس میں کوالیفائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب قومی ایتھلیٹ نے شکوہ کیا ہے کہ نیشنل گیمز 2022 میں ایچ ای سی کی نمائندگی کرتے ہوئے میڈلز حاصل کیے لیکن تاحال ان کی پرائز منی نہیں ملی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024