• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ٹی20 ورلڈ کپ: سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے میچ میں نیا عالمی ریکارڈ بن گیا

شائع June 4, 2024
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

ٹی20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ اور سری لنکن بلے بازوں نے سست بیٹنگ کر کے نیا ریکارڈ بنا دیا۔

عالمی کپ کے گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سےشکست دے دی۔

نیویارک میں باؤلرز کے لیے سازگار ایک مشکل وکٹ پر بلے بازوں کے لیے بیٹنگ کرنا محال ہو گیا اور جہاں سری لنکن ٹیم کے 77 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد افریقی ٹیم بھی ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

میچ میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے سست رفتار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جہاں سری لنکن کھلاڑیوں نے 115 گیندوں پر 77 رنز بنائے تو پروٹیز نے بھی ہدف حاصل کرنے کے لیے 98 گیندوں کا سہارا لینا پڑا۔

میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ریکارڈ ڈاٹ گیندیں کھیلیں اور ٹی20 ورلڈ کپ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 214 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 127 ڈاٹ گیندیں کھیلیں جو ٹی20 ورلڈ کپ کا عالمی ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل سب سے زیادہ 123 ڈاٹ گیندیں 2007 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان میچ میں کھیلی گئی تھیں۔

ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ 148 ڈاٹ گیندیں 2008 میں آئرلینڈ اور کینیا کے درمیان میچ میں کھیلی گئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024