• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کراچی: حیدر آباد سلنڈر دھماکے کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے

شائع June 4, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں زیرعلاج حیدرآباد سلنڈر دھماکے کے مزید 4 زخمی آج دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں مزید 5 مریض زیر علاج ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ زیر علاج مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، برنس وارڈ میں 23 مریض منتقل کیے گئے تھے، دوران علاج 23 میں سے 18 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 30 مئی کو حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 60 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ جھلسنے والے 21 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے، دھماکوں اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ریسکیو اور فائر فائٹرز کی ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے جائے وقوع پر پہنچی تھیں۔

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدرشاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدر آباد سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا تھا کہ دھماکے میں 100 فیصد جھلسنے والے 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے، سول ہسپتال حیدرآباد سے 23 زخمیوں کو کراچی کے ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024