• KHI: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:13am
  • ISB: Fajr 3:41am Sunrise 5:14am
  • KHI: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:13am
  • ISB: Fajr 3:41am Sunrise 5:14am

لاہور ہائی کورٹ کا اظہر مشوانی کے مغوی بھائیوں کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

شائع June 6, 2024
لاہور ہائی کورٹ ویب سائٹ
لاہور ہائی کورٹ ویب سائٹ

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کے 2 مغوی بھائیوں کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے مغویوں کو بازیاب کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی نے قاضی حبیب الرحمن کی درخواست پر سماعت کی۔

اس سے قبل، لاہور ہائی کورٹ میں اظہر مشوانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست مغویوں کے والد قاضی حبیب الرحمن کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست ایڈوکیٹ ابوزر سلمان خان نیازی کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔

عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پروفیسر ظہور اور پروفیسر مظہر کو رات گئے گھر سے اغوا کیا گیا، سادہ لباس اور پولیس یونیفارم میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لیا، اغواء کرنے والوں نے نہیں بتایا کہ انہیں کیوں لے کر جا رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پروفیسر ظہور اور پروفیسر مظہر کو بازیاب کروانے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں پی ٹی آئی کی جانب سے اظہر مشوانی کے اغوا کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم وہ اپنی گمشدگی کے ایک ہفتے بعد بخیر و عافیت گھر واپس پہنچ گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 4 مئی 2025
کارٹون : 3 مئی 2025