• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیل کی بمباری، 37 فلسطینی شہید

شائع June 6, 2024
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی

غزہ میں موجود ایک ہسپتال نے کہا ہے کہ اسرائیل کے اقوام متحدہ کے ایک اسکول پر کیے گئے فضائی حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 37 ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق حملے کا نشانہ بنائے گئے اسکول کے بارے میں فوج نے کہا کہ اس میں حماس کا کمپاؤنڈ تھا۔

دیر البلاح میں موجود الاقصیٰ مارٹرز ہسپتال نے کہا کہ یو این اسکول پر حملے کے 37 شہدا وہاں لائے گئے جب کہ اس سے قبل حماس کے میڈیا آفس نے بتایا تھا کہ حملے میں 27 شہری شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایک فائٹر جیٹ نے نصیرت کے علاقے میں موجود اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی حمایت کرنے والی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے کے اسکول کے اندر بنائے گئے حماس کے کمپاؤنڈ کو ٹھیک نشانہ بنایا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن چیف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ این جی او انٹرنیشنل میڈیکل کورپس نے اپنا 160 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال رفاح المواسی سے اپنے دیر البلاح میں موجود مرکز میں منتقل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد غزہ کے ساحل پر واقع رفاح سے ملحقہ المواسی میں ریڈ کراس کا فیلڈ ہسپتال علاقے میں مکمل طور پر کام کرنے والا واحد مرکز صحت رہ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رفاح میں یو اے ای کا فیلڈ ہسپتال خدمات فراہم کر رہا ہے، لیکن جاری لڑائی کی وجہ سے وہاں تک پہنچنا مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدم تحفظ اور رفاح کراسنگ کی جاری بندش غزہ اور اطراف میں جو کہ غزہ کے شہریوں کے لیے انتہائی ضروری طبی خدمات، ادویات اور اسٹاف کی فراہمی کی ہماری صلاحیت کو مسلسل متاثر کر رہی ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر جنگ بندی کے مطالبے کو بھی دہرایا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں 36 ہزار 439 سے زائد فلسطینی ہلاک اور 82 ہزار 627 زخمی ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024