• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کچھ نہیں کہہ سکتا کہ کل پاک ۔ بھارت میچ میں کیا ہونے والا ہے، گیری کرسٹن

شائع June 8, 2024
— فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
— فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا کہنا ہے کہ میں کوئی پیش گوئی نہیں کرسکتا کہ پاک ۔ بھارت میچ میں کیا ہوگا تاہم کل ہم بہترین کھیل پیش کریں گے۔

نیویارک میں پاک ۔ بھارت میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ میں کچھ نہیں کہہ سکتا کہ کل کیا ہونے والا ہے، میں کوئی پیش گوئی نہیں کرسکتا کہ میچ میں کیا ہوگا تاہم کل ہم بہترین کھیل پیش کریں گے، اور امید ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں کم بیک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں ماضی پر انحصار نہیں کرتا، بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ ایک بڑا میچ ہے اور پلیئرز کو اس کا اندازہ ہے، پچھلی شکست کو بھلا کر اس میچ میں فوکس کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 میں صورتحال تیزی سے تبدیل ہوتی ہے، یہ فارمیٹ بہت تیز ہے، اس لیے جلدی فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔

گیری کرسٹن نے ایک سوال پر کہا کہ عماد وسیم بھارت کے خلاف میچ میں دستیاب ہوں گے، ایک دو پلیئرز کی فٹنس دیکھ رہے اس لیے ابھی فائنل الیون کا فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کا اندازہ ہے، ہمیں کنڈیشنز کے مطابق اپنا بہتر کھیل پیش کرنا ہے، اس گیم کے لیےکسی کو جوش دلانے کی ضرورت نہیں، جو دو روز قبل ہوا اس کو بھلا چکے، وہ ہوگیا، اب نیا میچ ہے، ہمیں بطور ٹیم اچھا کھیلنے کی ضرورت ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ یہاں کسی ٹیم کے دو چار میچز زیادہ کھیلنے سےکسی کو فائدہ نہیں ملتا، ہماری طاقت فاسٹ باؤلنگ ہی ہے، پاکستان اور بھارت دونوں کے پاس اچھے باؤلرز ہیں، جبکہ نیویارک کی وکٹ پر بیٹرز کو کافی بہادری سے کھیلنا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024