• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

رواں مالی سال مہنگائی کے لیے مقرر کردہ ہدف حاصل نہ ہونے کا امکان

شائع June 9, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

گزشتہ ماہ مئی میں مہنگائی میں نمایاں کمی کے باوجود رواں مالی سال کے لیے مقررکردہ مہنگائی کا ہدف بھی حاصل نہ ہونے کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال اوسط مہنگائی ہدف سے زیادہ رہنے کا تخمینہ لگایا ہے اور ممکنہ طور پر مالی سال کے لیے مقرر کردہ مہنگائی کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔

وفاقی حکومت نے جاری مالی سال کے لیے اوسط مہنگائی کا ہدف 21فیصد مقرر کیا تھا لیکن رواں مالی سال اوسط مہنگائی 23.2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

مالی سال کے پہلے11 ماہ جولائی تا مئی اوسط مہنگائی 24.52 فیصد رہی تاہم بعد میں اس میں نمایاں کمی آئی جس کی وجہ سے اوسط شرح میں کچھ کمی رہنے کا امکان ہے۔

اس سال ابتدائی 11 ماہ کے دوران شہری علاقوں میں اوسط مہنگائی 25.06 فیصد اور دیہی علاقوں میں 23.76 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

مئی 2024 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر11.76 فیصد پرآگئی تھی جس کی وجہ سے اوسط مہنگائی میں نمایاں کمی آئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024