• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

وزیر اعظم شہباز شریف آج بجٹ، اقتصادی سروے کا جائزہ لیں گے

شائع June 11, 2024
—  فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ وفاقی بجٹ کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج (منگل کو) طلب کیا ہے، بجٹ کل (بدھ) کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے ایک ذرائع نے بتایا کہ یہ وزیر اعظم کو اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران کیے گئے فیصلوں پر اپنے معاونین کو اعتماد میں لینے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

مزید برآں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب منگل کی سہ پہر 2023–2024 اقتصادی سروے لو لانچ کریں گے، جس میں گزشتہ سال کے دوران ملک کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

علاوہ ازیں پرنس رحیم آغا خان کے ساتھ ملاقات میں وزیر اعظم نے آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) کو پاکستان کے سیاحت کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی۔

وزیراعظم نے پرنس رحیم آغا خان کو نشان پاکستان ایوارڈ ملنے پر مبارکباد بھی دی، انہوں نے گلگت بلتستان اور چترال کے کم ترقی یافتہ اور دور دراز علاقوں میں سماجی بہبود کے مختلف منصوبوں کے قیام پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم، صحت، زراعت، سیاحت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں مختلف فلاحی منصوبے لگانا قابل تعریف ہے، اس کے علاوہ ہنزہ میں نئے شروع کیے گئے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک اور سولر پاور پلانٹس بھی انتہائی قابل تعریف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024