• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

ٹی20 ورلڈکپ: نیپال کیخلاف میچ میں بارش، سری لنکا کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات ختم

شائع June 12, 2024
فوٹو: کرک انفو
فوٹو: کرک انفو

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈکپ میں سری لنکا اور نیپال کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا، اور اس کے ساتھ ہی سری لنکا کا میگا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

ٹی20 ورلڈکپ کا23واں میچ گزشتہ روز سری لنکا اور نیپال کے درمیان فلوریڈا کے شہر لوڈرہل میں کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے یہ میچ منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان کی طرح سری لنکا کو بھی امید تھی کہ وہ ٹی20 ورلڈکپ میں مسلسل دو میچز ہارنے کے بعد پہلی فتح حاصل کرلے گا لیکن بارش نے لنکن ٹائیگرز کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔

گروپ ڈی کی بات کریں تو جنوی افریقا 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے اور پروٹیز نے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، اس کے علاوہ بنگلہ دیش اور نیدرلینڈ 2،2 کے پوائنٹس ہیں، جب کہ سری لنکا اور نیپال کو گزشتہ روز ایک ایک پوائنٹ ملا۔

بنگلہ دیش، نیدرلینڈ اور نیپال کے ایونٹ میں ابھی دو دو میچز باقی ہیں، جب کہ سری لنکا کا صرف ایک میچ باقی ہے جس سے لنکن ٹائیگرز کا سفر ٹی20 ورلڈکپ میں اختتام پذیر ہوگیا، کیوں کہ نیدرلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک میچ ابھی ہونا ہے اور جیتنے والی ٹیم کے 4 پوائنٹس ہوجائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جولائی 2024
کارٹون : 1 جولائی 2024