• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

مناسک حج کا آغاز، منیٰ میں خیمہ بستی آباد ہوگئی

شائع June 14, 2024
— فوٹو: العربیہ
— فوٹو: العربیہ

دنیا بھر سے آئے عازمین حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے، جس کے بعد مناسک حج کا آغاز ہوگیا، منیٰ میں خیمہ بستی آباد ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق عازمین آج منیٰ میں قیام کریں گے، کل میدان عرفات جائیں گے۔

گرمی سے بچنے کے لیے بیشتر عازمین کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب منیٰ پہنچایا گیا، عازمین آج منیٰ میں قیام کریں گے، کل میدان عرفات جائیں گے اور خطبہ حج سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق عازمین کی منی روانگی کا عمل کل بروز جمعہ 8 ذوالحجہ کو بھی جاری رہے گا اس کے ساتھ ہی حج 1445 ہجری کے مناسک کی ادائی کا پہلا مرحلہ باقاعدہ شروع ہو جائے گا۔

معلمین کی جانب سے عازمین کی سہولت کے لیے مختلف زبانوں کے مترجمین کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ عازمین بروقت احرام باندھ کر مناسک حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024