• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ٹی 20 ورلڈکپ: انگلینڈ نے عمان کو بڑے مارجن سے شکست دے دی، سپر ایٹ میں پہنچنے کے امکانات روشن

شائع June 14, 2024
— انگلش کرکٹ / ایکس
— انگلش کرکٹ / ایکس

ٹی 20 ورلڈکپ میں انگلینڈ نے عمان کو بڑے مارجن سے شکست دے دی، جس کے بعد انگلش ٹیم کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات روشن ہو گئے۔

سر ویون رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 28 ویں میچ میں انگلینڈ کی جانب سے ٹاس جیت کر عمان کو بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ بہترین ثابت ہوا۔

عمان کی پوری ٹیم انگلش باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 14 ویں اوور میں 47 رنز پر آل آؤٹ ہوگی، عمان کا صرف ایک بیٹر ڈبل فیگر میں داخل ہوسکا۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 11 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انگلش ٹیم نے ہدف چوتھے اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے رن ریٹ کو نمایاں طور پر بہتر کر لیا اور سپر ایٹ میں پہنچنے کے امکانات کو روشن کر لیا۔

عادل رشید کو نمایاں کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

گروپ بی سے آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ہی سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا چکی ہے، جبکہ اسکاٹ لینڈ 3 میچوں میں 5 پوائنٹس (2.164 رن ریٹ) کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے اور اس کا اگلہ مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

انگلینڈ کی ٹیم مثبت 3.081 رن ریٹ اور 3 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے، اس کا اگلا مقابلہ کمزور ٹیم نمیبیا سے ہوگا، جسے شکست دے کر وہ اگلے مرحلے میں پہنچ سکتا ہے۔

تاہم اسکاٹ لینڈ کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دینا ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024