• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان سپر ایٹ میں جائے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

شائع June 14, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

ٹی 20 ورلڈکپ میں امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان اہم میچ آج ہوگا، میچ کے دوران بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق آئرلینڈ کے خلاف امریکا کی فتح پاکستان کو ایونٹ سے باہرکر دے گی، اگر میچ بارش کی نذر ہوا تب بھی پاکستان کا سفر ختم ہوجائے گا۔

اگر میچ میں آئرلینڈ کامیاب ہو جاتا ہے، اس کے باوجود پاکستان کو اپنا آخری میچ جیتنا ہوگا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کے سپر ایٹ میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ آج آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان میچ کے بعد ہوگا، فلوریڈا میں شیڈول میچ میں بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم موسم میں بہتری کے باعث میچ ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔

آئرلینڈ اور امریکا کے دومیان میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

ایکوویدر ڈاٹ کام کے مطابق امریکا میں صبح 7 بجے بارش کا امکان ہے جبکہ 8 بجے موسم کلیئر ہونے کی امید ہے۔

اسی طرح امریکی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک بارش کا امکان 34 سے 49 فیصد ہے، جبکہ دوپہر 12 بجے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024