• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:17pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 5:01pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 5:11pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:17pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 5:01pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 5:11pm

کیا بہروز سبزواری نے پیسوں کی خاطر عمران خان پر شراب نوشی کا الزام لگایا؟

شائع June 14, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ سینیئر اداکار بہروز سبزواری نے گزشتہ ہفتے مبینہ طور پر پیسوں کے عوض سابق وزیر اعظم عمران خان پر شراب نوشی کا الزام لگایا۔

بہروز سبزواری نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے متعدد بار عمران خان کےہمراہ مے خوری کی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ عمران خان کے حوالے سے لوگ جھوٹ بولتے ہیں، وہ کوکین کا نشہ نہیں کرتے اور نہ ہی زیادہ شراب پیتے ہیں۔

بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک ڈرنک سے زیادہ شراب نہیں پیتے، انہوں نے ان کے ساتھ متعدد بار بیٹھ کر مے خوری کی۔

ہروز سبزواری کی جانب سے عمران خان کے ساتھ مے خوری کا دعویٰ کرنے پر جہاں لوگوں نے دلچسپ حیرانگی کا اظہار کیا، وہیں متعدد شوبز شخصیات نے اداکار کو اڑے ہاتھوں بھی لیا تھا۔

حال ہی میں ان کی جانب سے عمران خان کے خلاف بیان دینے کے معاملے پر نیوز 24 کے پروگرام کیا ڈراما ہے میں بحث کی گئی، جہاں میزبان نے روبینہ اشرف، نادیہ خان اور مرینہ خان کو بتایا کہ یہ دعوے بھی کیے جا رہے ہیں کہ بہروز سبزواری نے مبینہ طور پر پیسوں کی خاطر عمران خان پر الزام لگایا۔

اس پر روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر بہروز سبزواری نے مذکورہ دعویٰ غلطی سے کرلیا، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگوں سے بہت ساری غلطیاں ہوجاتی ہیں، جنہیں جو بات نہیں کہنی چاہیے، وہ بات بھی کہ دیتے ہیں۔

سینیئر اداکارہ نے کہا بعض مرتبہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ بولنے والے کو اس طرح آزادی دی جاتی ہے اور ایسے بہت چڑھایا جاتا ہے تاکہ وہ ہر بات کہ دے اور بہروز سبزواری کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہوا۔

روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ بعض اوقات نہ چاہتے ہوئے بھی کسی کے منہ سے غلط بات نکل جاتی ہے۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ بہروز سبزواری نے یہ بھی بتایا کہ وہ خود بھی شراب پیتے رہے ہیں، یعنی وہ اپنی بات بھی بتا رہے تھے۔

اسی طرح مرینہ خان نے کہا کہ انہوں نے خود کو خود ہی گاڑی کے نیچے بھی دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2024
کارٹون : 22 جون 2024