• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:01pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:10pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:01pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:10pm

عیدالاضحیٰ کے موقع پر 4 نئی فلموں سمیت کئی پرانی پاکستانی فلمیں بھی ریلیز

شائع June 17, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

رواں برس کی میٹھی عید کے مقابلے اس بڑی عید پر زیادہ مقامی فلمیں ریلیز کی گئی ہیں، اب جہاں چار نئی مقامی فلمیں ریلیز کی گئی ہیں، وہیں کئی پرانی فلموں کو بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر چار نئی فلمیں ریلیز کی گئی ہیں، جن میں میگا کاسٹ سائنس فکشن فلم عمرو عیار اور رومانوی مزاحیہ فلم نابالغ افراد سمیت ابھی اور ایجنٹ انیلا بھی شامل ہیں۔

مذکورہ چاروں نئی فلموں کے علاوہ فلمی شائقین سینماؤں میں پرانی فلمیں جن میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ، دغا باز دل، ٹکسالی گیٹ اور پوپی کی ویڈنگ سمیت دیگر فلمیں بھی دیکھ پائیں گے۔

علاوہ ازیں سینماؤں میں ہولی وڈ فلموں کے ساتھ ساتھ دوسری غیر ملکی فلمیں بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔

اس عید پر ریلیز ہونے والی چار نئی فلموں میں سے عمرو عیار اور نابالغ افراد کو اچھی فلمیں قرار دیا جا رہا ہے، تاہم شائقین کو امید ہے کہ کبریٰ خان اور گوہر ممتاز کی ابھی بھی اچھی فلم ثابت ہوگی جب کہ ایجنٹ انیلا کے ٹریلر کو دیکھ کر شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ایجنٹ انیلا

’ایجنٹ انیلا‘ کی کہانی قاسم گل پنہور نے لکھی ہے اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں جب کہ وہ فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں اداکارہ میرا، ردا اسفہانی، غلام محی الدین، مصطفیٰ قریشی، شفقت چیمہ، مسکان نذیر، منظور مراد، پیر معظم اور محبوب سلطان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

’ایجنٹ انیلا‘ میں جہاں غلام محی الدین اور مصطفیٰ قریشی جیسے لیجنڈ اداکار شامل ہیں، وہیں اس میں سندھی اور پشتو ڈراموں کے اداکار بھی موجود ہیں۔

فلم کی کہانی میں ایک گروہ پاکستان میں کسی وائرس کے ذریعے اموات اور خوف پھیلانا چاہتا ہے جب کہ دوسرا گروہ انہیں روکنے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔

ابھی

اس فلم کے ذریعے کبریٰ خان کم از کم چار سال بعد جب کہ گوہر ممتاز تقریبا 6 سال بعد بڑے پردے پر واپس ہوئے ہیں۔

’ابھی‘ کی کاسٹ میں اداکار سلیم شیخ، عثمان پیرزادہ، محمود اسلم، احتشام الدین، حنا بیات اور آصف رضا میر سمیت دیگر شامل ہیں۔

فلم کی کہانی گوہر ممتاز نے شعیب ربانی کے ساتھ خود لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات اسد ملک دے رہے ہیں۔

’ابھی‘ کی کہانی نہ صرف رومانوی بلکہ ٹریجڈی اور قوم پرستی (nationalism) کے گرد بھی گھومتی ہے۔

نابالغ افراد

فلم ساز نبیل قریشی کی اس رومانوی مزاحیہ فلم کی کہانی 1990 کی دہائی کے گرد گھومتی ہے اور اس میں شائقین کو مصالحہ دیکھنے کو بھی ملے گا۔

فلم کی کاسٹ میں عاشر وجاہت اور ثمر جعفری سمیت رمحہ احمد سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم کی نصف کاسٹ نئی نسل پر مبنی ہے، جن کی عمریں 15 سے 25 سال کے درمیان ہیں جب کہ نصف کاسٹ سینیئر اداکاروں پر مبنی ہے۔

فلم میں معراج سلیم، مانی، راشدہ تبسم اور فائزہ احسن سمیت دیگر اداکار بھی موجود ہیں۔

عمرو عیار

سائنس فکشن فلم’عمرو عیار’ کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں، اس کی کہانی عاطف ریحان صدیقی نے لکھی ہے اور اسے ہما بابر نے پروڈیوس کیا ہے۔

’عمرو عیار‘ کی کاسٹ میں عثمان مختار، صنم سعید، فاران طاہر کے علاوہ علی قاضی، عدنان صدیقی، سیمی راحیل، ثنا فخر، منظر صہبائی، دانیال راحیل اور سلمان شوکت سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ ’عمرو عیار‘ فلم کی کہانی ہزار سالہ قدیم مسلم ادب ’داستان امیر حمزہ‘ میں شامل اسی نام کے کردار کی کہانی پر مبنی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 جولائی 2024
کارٹون : 22 جولائی 2024