وزیر اعلیٰ سندھ کی محکمہ آبپاشی کو بارشوں کے پیش نظر تیاری کرنے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ آبپاشی کو بارشوں کے پیش نظر تیاری کرنے کی ہدایت دے دی۔
ڈان نیوز کے مطابق اربن فلڈ نگ کے حوالے سے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ملک میں 28 یا 29 جون سے مون سون بارشیں متوقع ہے، اس کے علاوہ بھی بارشوں کے قوی امکانات ہیں جس سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس کا مقصد عید پر صفائی ستھرائی اور بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ کی تیاری کرنا ہے۔
مراد علی شاہ نے نشیبی علاقے اور چوکنگ پوائنٹس کو ٹھیک کرنے اور پانی کی نکاسی کے لیے ضروری مشینری کا انتظام کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ عید پر آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا بھی بھرپور انتظام ہونا چاہیے۔
انہوں نے عید الاضحیٰ پر آلائشیں اٹھانے کے لیے سالڈ ویسٹ کو ایس او پی بنانے کی ہدایت دے دی۔