• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ٹی 20 ورلڈ کپ: اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

شائع June 17, 2024
— فوٹو: آئی سی سی
— فوٹو: آئی سی سی
— فوٹو: آئی سی سی
— فوٹو: آئی سی سی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے آخری اور الواداعی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دونوں ٹیمیں پہلے ہی میگا ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے سے باہر ہوچکی ہیں۔

تاروبا میں کھیلے گئے میچ کا آغاز بارش کی وجہ سے تاخیر سے ہوا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاپوانیوگنی کی ٹیم 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

لوکی فرگوسن نے تاریخ رقم کرتے ہوئے چار اوورز میں بغیر کوئی رن دیے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹرینٹ بولٹ، ٹِم ساؤتھی اور ایش سوڈھی نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 13ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ڈیون کونوے 35 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان کین ولیمسن 18 اور ڈیرل مچل 19 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024