• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

جمہوریہ چیک نے سکھ رہنماؤں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری کوامریکا کے حوالے کردیا

شائع June 18, 2024
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

سکھ رہنماؤں کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث بھارتی ملزم کو امریکا کے حوالے کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے جمہوریہ چیک کے وزیر انصاف نے کہا ہے کہ امریکی سرزمین پر سکھ علیحدگی پسند کو قتل کرنے کی ناکام سازش میں ملوث ہونے کے شبہے میں ایک بھارتی شہری کو امریکا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مطابق نکھل گپتا پر امریکی وفاقی پراسیکیوٹرز نے الزام لگایا عائد کیا ہے کہ اس نے ایک بھارتی سرکاری اہلکار عہدیدار کے ساتھ مل کر امریکا میں رہائش پذیر گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی ناکام سازش کی، جو بھارت میں سکھوں کی ایک آزاد ریاست کا حامی ہے۔

گزشتہ جون میں نکھل گپتا نے میں بھارت سے پراگ کا سفر کیا تھا، جہاں اسے چیک حکام نے گرفتار کر لیا تھا، تاہم چیک کی ایک عدالت نے نکھل گپتا کی امریکا کے حوالے نہ کرنے سے متعلق درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے بعد چیک ری پبلک کے لیے اس کو امریکا کی تحویل میں دینے کا راستہ صاف ہو گیا تھا۔

جمہوریہ چیک کے وزیر انصاف پاول بلیزیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ میرے (3 جون) فیصلے کی بنیاد پر بھارتی شہری نکھل گپتا کو مقدمہ چلانے کے لیے (14 جون) امریکا کے حوالے کر دیا گیا، جس پر قتل کرنے کی سازش کا شبہ ہے۔

قیدیوں کی معلومات سے متعلق بیورو کی ویب سائٹ پر نام کے ذریعے قیدیوں کی تلاش سے پتا چلا کہ 52 سالہ نکھل گپتا کو بروکلین میں میٹروپولیٹن کے ایک وفاقی حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024