• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بہت سی طاقتوں کو پاک ۔ چین دوستی ہضم نہیں ہو رہی، عطااللہ تارڑ

شائع June 20, 2024
ان کا کہنا تھا کہ ہم ترقی کے اہداف کی جانب بڑھ رہے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز
ان کا کہنا تھا کہ ہم ترقی کے اہداف کی جانب بڑھ رہے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاک ۔ چین دوستی لازوال اور پائیدار ہے، پاک ۔ چین دوستی سیاست سے بالاتر ہے لیکن بہت سی طاقتوں کو پاک ۔ چین دوستی ہضم نہیں ہو رہی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہا کہ چین کا اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے، چین کے وفد کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، دورے میں وفد پاک ۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق بات چیت کرے گا، چین کے وزیر پاکستان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاکستانی نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار اور چینی وزیر اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک ۔ چین دوستی لازوال اور پائیدار ہے، پاک ۔ چین دوستی سیاست سے بالاتر ہے لیکن بہت سی طاقتوں کو پاک ۔ چین دوستی ہضم نہیں ہو رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ترقی کے اہداف کی جانب بڑھ رہے ہیں، حکومت سنجیدگی سے معیشت کو بہتری کی طرف لے کر جارہی ہے اور آنے والے دنوں میں پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبریں ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کا کامیاب دورہ کیا، وہاں وزیر اعظم کا شاندار استقبال کیا گیا، وزیراعظم کے دورہ چین میں دوطرفہ دوستی اور سی پیک آگے بڑھانے پر بات ہوئی، چین نے سی پیک کو اپ گریڈ کرنے کی بات کی جو خوش آئند ہے۔

’گرڈ چار بٹن دبانے سے آن نہیں ہوتا‘

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم تمام صوبوں کے ساتھ معاملات کو مثبت طریقے سے آگے لے جانا چاہتے ہیں، یہ ایک کلچر بن گیا ہے کہ گرڈ اسٹیشن پر جاؤ اور چار بٹن آن کرو اور عوام کو کہو کہ ہم نے گرڈ آن کردیا، یہ غلط فہمی ہے، گرڈ ایسی آن نہیں ہوتا چار بٹن آن کرنے سے، اس کا پورا ایک ٹیکنیکل سسٹم ہے، ایسا نہی ہوتا کہ چار بٹن آن کرکے فوٹیج بنالی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں اس سے گریز کیا جائے، بجلی چوری اور لائن لاسز کا معاملہ وفاق اور صوبوں کو مل کر حل کرنا ہوگا، عوام کو سہولت دینے سے متعلق ہمیں ایک پیج پر ہونا چاہیے، ایک کمیٹی بنی ہے اس میں بیٹھ کر معاملات کو حل کرنا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024