• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

پنجاب اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کا آغاز، اپوزیشن کی تنقید

شائع June 20, 2024
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھڑ— فوٹو: ڈان نیوز
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھڑ— فوٹو: ڈان نیوز

پنجاب اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کا آغاز ہو گیا اور اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھڑ نے بجٹ کو الفاظ کا گورکھ دھندہ قرار دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ایوان میں بجٹ پر بحث کا آغاز ہوا تو اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھڑ نے کہا بجٹ کہنے کو تو سرپلس ہے لیکن حقیقت میں یہ خسارے کا بجٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں جو دعوے کیے گئے ہیں وہ حقیقی طور پر پورے ہوتے نظر نہیں آ رہے، حکمرانوں کے دل سے بغض بانی پی ٹی آئی نہیں جا رہا اور یہ تو 9مئی سے ہی باہر نہیں نکل پا رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے خاموشی سے عوام پر ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کردیا۔

دوسری جانب حکومتی اراکین نے بھی پی ٹی آئی قیادت پر کڑی تنقید کی۔

حکومتی رکن شوکت راجا نے کہا کہ یہ لوگ لندن فلیٹس پر تو شور مچاتے ہیں لیکن سلائی مشین سے اربوں کی جائیداد کا ذکر نہیں کرتے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024