• KHI: Asr 5:18pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:12pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:18pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:12pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

’سی پیک سے متعلق انٹیلی جنس ناکامی‘، عمر ایوب کا آرمی چیف سے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلانے کا مطالبہ

شائع June 22, 2024
عمر ایوب —فوٹو: ڈان نیوز
عمر ایوب —فوٹو: ڈان نیوز

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ’سی پیک سے متعلق انٹیلی جنس کی ناکامی‘ پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے فوری طور پر فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کیلئےبہت اہم ہے، پی ٹی آئی حکومت میں 426.4 ارب روپے کی ریکوری ہوئی تھی۔

عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیپرپختونخوا نے کہا تھاکہ ہم اپنا صوبائی سرپلس مکمل کرچکے ہیں، سندھ کا صوبائی سرپلس زیرو ہے، وزیراعلیٰ خیپرپختونخوا نےکہا تھاکہ ہم اپناصوبائی سرپلس مکمل کرچکے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ رہنما پاکستان اور آئے اور انہوں نے جو چیز باور کرائی جسے اخبارات نے رپورٹ کیا، وہ یہ ہے کہ قومی معاشی ترقی اور سی پیک کےلیے سیکیورٹی اور استحکام ضروری ہے، چینی عہدیدار کی جانب سے پاکستان میں آکر یہ پیغام دینا، اس سے یہ بات سمجھ آتی ہے کہ یہ سب سے اہم بات ہے، سی پیک جوکہ ملک کے لیے انتہائی اہم ہے، اس کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اپنا گھر درست کریں، ورنہ سی پیک اور مستقبل کی سرمایہ کاری خطرے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں سے میں سپہ سالار عاصم منیر صاحب اور فارمیشن کمانڈرز صاحبان سے مطالبہ کروں گا کہ فوری طور پر کور کمانڈر، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلائی جائے اور اس انٹیلی جنس ناکامی کی وجوہات کا پتا لگایا جائے کہ یہ کیوں ہوا۔

انہوں نے کہا اپنی علاقائی خودمختاری کے لیے تین چیزیں ضروری ہے قومی یکجہتی جو اس وقت بکھری ہوئی ہے، قابل اعتبار دفاع مضبوط معیشت پر منحصر ہے، وہ بھی اس وقت بکھر گئی ہے، ہم خطرات کی زد میں ہیں، اس پر میں نے کہا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیز باالخصوص آئی ایس آئی کا بجٹ ہمیں بتائیں کہ وہ بجٹ کہاں خرچ ہو رہا ہے، کہا وہ بجٹ ویگو ڈالوں پر لگ رہا ہے جو ہمارے پیھچے لگ رہے ہیں، یا وہ ویگو ان دہشت گردوں کے پیچھے لگ رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 30 جون 2024
کارٹون : 28 جون 2024