• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ: بھارت نے بنگلہ دیش کو 50 سے شکست دے دی

شائع June 22, 2024
بنگلہ دیش کے نجم الحسن شانتو 40 رنز بنا کر نمایاں رہے — فوٹو: آئی سی سی
بنگلہ دیش کے نجم الحسن شانتو 40 رنز بنا کر نمایاں رہے — فوٹو: آئی سی سی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی۔

نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

ہاردک پانڈیا نے 27 گیندوں پر 50 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی جبکہ ویرات کوہلی 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تنزیم حسین اور ریشاد حسین نے 2، 2 جبکہ شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا سکی۔

نجم الحسن شانتو 40 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ تنزید حسن 29 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کے کلدیپ یادیو نے 3، ارشدیپ سنگھ اور جسپریت بمراہ نے 2، 2 جبکہ ہاردک پانڈیا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آل راؤنڈ کارکردگی پر ہارڈک پانڈیا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024