• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

ٹی 20 ورلڈکپ میں ایک اور اپ سیٹ، افغانستان نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو شکست دے دی

شائع June 23, 2024
آسٹریلیا کی جانب سے گلبدین نائب نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا—فوٹو:
آسٹریلیا کی جانب سے گلبدین نائب نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا—فوٹو:
آسٹریلیا کی جانب سے گلبدین نائب نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا—فوٹو:
آسٹریلیا کی جانب سے گلبدین نائب نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا—فوٹو:

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان نے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

ویسٹ انڈیز کے کنگز ٹاؤن اسٹڈیم میں کھیلے گئے اہم میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 148 رنز بنائے جب کہ جواب میں آسٹریلیاکی پوری ٹیم127رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے گلبدین نائب نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاندار باؤلنگ کرنے پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

افغانستان کی جانب سے بلے باز رحمن اللہ گرباز 60 رنز بناکر نمایاں رہے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے مسلسل دوسرے میچ میں ہیٹ ٹرک کی، اس طرح وہ ایک ٹی 20 ورلڈکپ میں 2 ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے واحد باؤلر بن گئے ہیں، انہوں نے بنگلادیش کے بعد افغانستان کے خلاف بھی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024