• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

ٹی20 ورلڈ کپ میں ایک ہی دن میں دو ہیٹ ٹرک کی نئی تاریخ رقم

شائع June 23, 2024
کرس جورڈن نے شاندار اسپیل میں محض 5 گیندوں میں چار وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی
کرس جورڈن نے شاندار اسپیل میں محض 5 گیندوں میں چار وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی

ٹی20 ورلڈ کپ میں انگلش فاسٹ باؤلر کرس جورڈن نے امریکا کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا جس کے ساتھ ہی ٹی20 ورلڈ کپ کے ایک دن میں دو ہیٹ ٹرک کی نئی تاریخ رقم ہو گئی۔

برج ٹاؤن میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔

امریکا کی بیٹنگ لائن ناکامی سے دوچار ہوئی اور پوری ٹیم صرف 115 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

امریکی بیٹنگ لائن کی اس تباہی میں عادل رشید کے ساتھ ساتھ کرس جورڈن نے بھی اہم کردار ادا کیا اور آخری تین گیندوں پر تین وکٹوں سمیت مجموعی طور پر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کرس جورڈن نے امریکی کی اننگز کے 19ویں اوور میں لگاتار تین گیندوں پر علی خان، نوستھُش کنجیگے اور سوربھ نٹوراوالکر کو آؤٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔

اس کے ساتھ ہی ٹی20 کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی جہاں ایک ہی دن میں دو کھلاڑیوں نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔

اس سے قبل افغانستان کے خلاف میچ میں آسٹریلین فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز نے بھی ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

کمنز کا اعزاز اس لحاظ سے منفرد تھا کہ انہوں نے لگاتار دوسرے میچ میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔

تین دن قبل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھی کمنز نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024