• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

کراچی: 9 گھنٹوں میں پراسرار طور پر 10 افراد کی لاشیں ملنے کا انکشاف

شائع June 24, 2024
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی کے مختلف علاقوں سے 9 گھنٹوں کے دوران پراسرار طور پر ہلاک ہونے والے 10 افراد کی لاشیں ملیں جہاں ممکنہ طور پر تمام افراد نشے کے عادی تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں اتوار کے روز صبح سے رات تک محض 9 گھنٹوں کے دوران 10 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پراسرار طور پر ہلاک تین افراد کی لاشیں لیاری لاشاری محلہ کے ایم سی گراؤنڈ کے فٹ پاتھ سے ملیں۔

اس سے قبل گولیمار، جہانگیر روڈ، لانڈھی کی گودام چورنگی، ڈیفنس کے فیز7، اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 15 اور خمیسو گوٹھ سے مجموعی طور پر سات افراد کی لاشیں ملیں۔

حکام کے مطابق تمام لاشیں نشے کے عادی افراد کی ہیں جنہیں سردخانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

کسی لاش کی بھی اب تک شناخت نہیں ہوسکی۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024